Urdu Posts

here you can read all posts in urd

برازیل میں دو سروں والی چکماڈر دیکھ کر سائنسداں خوفزدہ اور حیران

برازیل میں دو سروں والی چکماڈر دیکھ کر سائنسداں خوفزدہ اور حیران

Home, Urdu Posts
ریوڈی جنیرو: برازیل میں جڑواں بدن والی چکماڈر کے انکشاف سے ماہرین حیران رہ گئے ہیں اور خوفزدہ بھی کیونکہ اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے جو ریکارڈ پر ہے اور درحقیقت یہ دو چکماڈریں ہیں جن کے جسم باہم چپکے ہوئے ہیں۔ تصویر سے عیاں ہے کہ چکماڈروں کے جسم نیچے سے جڑے ہوئے ہیں اور ان کے سر اس طرح دکھائی دیتے ہیں کہ گویا ایک ہی چکماڈر کے دو سر دائیں اور بائیں جانب واضح دکھائی دے رہے ہیں۔ انسانوں اور بقیہ جانوروں میں ایک بار آور بیضہ (ایگ) دو حصوں میں تقسیم ہوتا تو ہے لیکن اس میں بہت تاخیر ہو جاتی ہے اور یوں جڑواں جاندار آپس میں جڑے ہوئے پیدا ہوتے ہیں۔ شمالی ریوڈی جنیروکی اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے پھلوں پر گزارا کرنے والی ایک قسم کی چکماڈر آربیٹس کے جڑواں جسم دیکھے ہیں۔ الٹرا ساؤنڈ سے معلوم ہوا ہے کہ جڑواں جانوروں کے اندر دو دل ہیں اور ریڑھ کی دو ہڈیاں ہیں جو نیچے جا کر باہم مل گئی ہیں۔ م
چاند پر 4 گنا زیادہ پانی ہے!

چاند پر 4 گنا زیادہ پانی ہے!

Home, Urdu Posts
رہوڈ آئی لینڈ: امریکی خلائی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ چاند پر ہماری سابقہ معلومات کے مقابلے میں کم از کم 4 گنا زیادہ پانی موجود ہے جو وہاں خاصی گہرائی میں واقع ہے۔ چاند کے بارے میں سائنسی طور پر عام خیال ہے کہ یہ ایک خشک اور بے آب و گیاہ جگہ ہے جہاں ہوا بھی تقریباً ناپید ہے۔ البتہ حالیہ چند برسوں کے دوران چاند پر بھیجے گئے خودکار خلائی جہازوں اور زمین پر لائے گئے پتھروں کے تفصیلی مطالعے سے اس بات کا قوی امکان سامنے آیا ہے کہ چاند کی سطح کے نیچے، شدید ٹھنڈک اور تاریکی میں، مٹی کے درمیان منجمد پانی بھی موجود ہے جو غالباً چاند کے بیشتر رقبے پر کم و بیش یکساں انداز میں پھیلا ہوا ہے۔ براؤن یونیورسٹی، رہوڈ آئی لینڈ میں ارضیات کے ماہرین نے چاند کے ماحول سے متعلق مزید نئے مشاہدات اور تجزیات کا جائزہ لینے کے بعد کہا ہے کہ زمین کے اس اکلوتے قدرتی سیارچے پر ہمارے سابقہ تصورات کے مقابلے میں ک
حیاتیاتی بجلی پیدا کرنے والی دنیا کی پہلی بیٹری تیار

حیاتیاتی بجلی پیدا کرنے والی دنیا کی پہلی بیٹری تیار

Home, Urdu Posts
میری لینڈ: دنیا کی پہلی انوکھی حیاتیاتی بیٹری تیار کر لی گئی ہے جو برقی سگنلز کے ذریعے دل کی دھڑکن، دماغی کیفیات اور پٹھوں (مسلز) کی حرکات کو کنٹرول کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ یونیورسٹی آف میری لینڈ کے ماہرین کی تیارکردہ بیٹری اسی طرح حیاتیاتی بجلی بناتی ہے جس طرح انسانی جسم کے مختلف عضو مثلاً دماغ اور دل کے عضلات بجلی تیار کرتے ہیں اور اسے آئن والی بجلی بھی کہتے ہیں۔ اسے یوں سمجھئے کہ ای سی جی دل کی برقی کیفیت بتاتی ہے لیکن دل کی سرگرمی سے عام الیکٹرون خارج نہیں ہوتے بلکہ یہ الیکٹرولائٹ اور دیگر چارج ذرات کی کیفیت سے جنم لیتے ہیں اسے آئنی بجلی کہا جا سکتا ہے۔ ہمارے جسم میں کئی طرح کے آئن ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت کرتے ہیں جو سوڈیم، پوٹاشیئم اور دیگر الیکٹرولائٹس ہوتےہیں۔ ان آئنز پر جارچ ہوتا ہے اور جو برقی سگنلز کے ذریعے دل کی دھڑکن، دماغی کیفیات، پٹھوں (مسلز) کی حرکات کو کنٹ
الارم اور خفیہ کیمرے والا محفوظ ترین بٹوا

الارم اور خفیہ کیمرے والا محفوظ ترین بٹوا

Home, Urdu Posts
آرمینیا: آرمینیا کی ایک کمپنی نے ایسا جدید ترین بٹوا (والٹ) تیار کیا ہے جو محفوظ ہونے کے ساتھ خفیہ کیمرے، الارم اور جی پی ایس ٹریکر جیسی ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہے۔ اس طرح یہ دنیا کا پہلا بٹوا ہے جسے ہرممکن طور پر چوری اور گمشدگی سے بچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آرمینیا کی کمپنی والٹرمین کے مطابق اور اس بٹوے کو اصل مالک کے علاوہ جیسے ہی کوئی اور کھولتا ہے تو کیمرہ فورا اس کی تصویر بنا کر اصل مالک کو بھیج دیتا ہے۔ چمڑے سے بنا یہ چھوٹا سا والٹ ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے جس میں 512 ایم بی ریم، خفیہ کیمرہ، پاور بینک، جی پی ایس ٹریکر، الارم، آر ایف آئی ڈی ٹریکر اور وائی فائی تلاش کرنے والا نظام بھی موجود ہے۔ پاور بینک سے آپ اپنے موبائل آلات بھی چارج کر سکتے ہیں۔ ایک مرتبہ آپ اپنے فون کو والٹ سے کنیکٹ کردیں تو جیسے ہی آپ کے اور والٹ کے درمیان دوری بڑھے گی اس کی اطلاع آپ کے اسمارٹ فون تک ا
مصیبت میں مدد کے لیے گُوگل کا نیا ’ایس او ایس‘ فیچر

مصیبت میں مدد کے لیے گُوگل کا نیا ’ایس او ایس‘ فیچر

Home, Urdu Posts
لندن: گُوگل نے حادثات، سانحات اور ہنگامی حالت میں پھنسے لوگوں کے لیے ایس او ایس الرٹس نامی ایک سروس شروع کردی ہے جس میں فی الحال منتخب ممالک کے لوگوں کو واقعے سے متعلق خبریں، نقشے اور مددگار فون نمبرز مہیا کیے جائیں گے۔ اس اہم فیچر کا مقصد افراتفری میں لوگوں کی مدد اور ان کی جان بچانا ہے جبکہ فیچر کے تحت حادثے کی جگہ موجود افراد کے موبائل پر ازخود یہ الرٹ جاری ہوجائے گا اور یہ معلومات سرچ رزلٹ کے سب سے اوپر نمایاں انداز میں ظاہر ہوں گی۔ جائے واقعہ کی قربت کی بنا پر وقفے وقفے سے معلومات اور الرٹس بھی جاری کئے جاتے رہیں گے۔ گوگل کے مطابق اگر کسی واقعے کے بعد آپ بار بار اسے سرچ کرتے ہیں تو گوگل وقت کے لحاظ سے صورتحال کی ٹائم لائن دکھاتا ہے۔ گوگل میپس پر بحران سے متعلق ایک آئکن پر نمودار ہوجائے گا۔ اس میں ٹریفک جام، سڑکوں کی بندش اور دیگر جگہوں پر پناہ لینے کی معلومات بھی نمودار ہوتی رہیں گ
آب و ہوا میں تبدیلی عالمی پروازوں میں تاخیر کی وجہ بن سکتی ہے، برطانوی سائنسدان

آب و ہوا میں تبدیلی عالمی پروازوں میں تاخیر کی وجہ بن سکتی ہے، برطانوی سائنسدان

Home, Urdu Posts
لندن: برطانوی سائنسدانوں نے پیش گوئی کی ہے کہ آب وہوا میں تبدیلی سے بحرِ اٹلانٹک کی بلندی پر چلنے والی ہوائی پٹی جیٹ اسٹریم متاثر ہورہی ہے اور اس کی وجہ سے عالمی پروازیں دیر سے پہنچنے کے علاوہ سفر بھی غیرآرام دہ ہوجاتا ہے۔ یونیورسٹی آف ریڈنگ کے سائنسدان کا کہنا ہےکہ فضائی صنعت کو ہوائی آلودگی کا ذمے دار ٹھہرایا جاتا ہےلیکن اب ہوائی جہاز خود اس مسئلے سے نقصان اٹھائیں گے اور شاید انہیں نقصان ہوبھی رہا ہو۔ مثلاً امریکا سے برطانیہ جانے والی (ویسٹ باؤنڈ) پروازوں کو جیٹ اسٹریم کی وجہ سے کچھ زیادہ وقت لگے گا کیونکہ یہاں بہت تیز ہوا چلے گی اور اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ پروازوں میں تاخیر عام ہوجائے گی، یعنی مشرق تک جانے والی پروازیں تیزی سے سفر کریں گی اور مغرب سے آنے والی پروازوں کو ہوائی رکاوٹ کا سامنا ہوگا۔ ماہرین کے مطابق اس سے طیاروں کا ایندھن زیادہ خرچ ہوگا اور ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ
اسمارٹ فون تیزی سے چارج کرنے کے چند ٹوٹکے

اسمارٹ فون تیزی سے چارج کرنے کے چند ٹوٹکے

Home, Urdu Posts
کراچی: ہم اس عہد میں پہنچ چکے ہیں کہ روزانہ وقت کا کچھ نہ کچھ حصہ اپنے موبائل آلات اور اسمارٹ فون چارج کرنے میں گزارتے ہیں کیونکہ اسمارٹ فون ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ اس سے قبل کہ ہم ٹپس شروع کریں کچھ باتیں ذہن نشین رہیں کہ ویڈیو اور وائس نیوی گیشن فون کی بیٹری کو تیزی سے خرچ کرتی ہے۔دوسری بات یہ کہ فون اسکرین جتنی بڑی ہو گی اس کی بیٹری اتنی ہی تیزی سے ختم ہو گی۔ بیٹری کے متعلق یاد رہے کہ اس کی صلاحیت ملی ایمپیئرآور ( ایم اے ایچ) میں ناپی جاتی ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ فون میں کتنے چارج اسٹور کرنے کی گنجائش ہے۔ ایمپیئر یہ بھی بتاتا ہے کہ یہ کتنا چارج فراہم کرتا ہے جبکہ وولٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کس تیزی سے جارچ منتقل کرے گا۔ ان دونوں کو ملائیں تو اس صلاحیت کو واٹ کہتے ہیں۔ آئی فون اور دیگر پرانے اینڈروئیڈ فون کے چارجر ایک ایمپیئر کرنٹ کے ساتھ 5 واٹ کی سہولت فراہم کرتے ہیں
پلک جھپکا کر برقی آلات کنٹرول کرنے والی عینک

پلک جھپکا کر برقی آلات کنٹرول کرنے والی عینک

Home, Urdu Posts
بیجنگ: سائنسدانوں نے ایک ایسی اسمارٹ عینک تیار کی ہے جسے پہن کر کوئی بھی شخص پلک جھپکاتے ہوئے برقی آلات کو کنٹرول کر سکتا ہے۔ ماہرین نے ایک سینسر بنایا ہے جسے ٹرائبو الیکٹرک جنریٹر کہتے ہیں اور یہ ایک سادہ چشمے میں فٹ ہو جاتا ہے۔ اس خاص عینک کو پہن کر پلک جھپکائیں اور لائٹس بند کر دیں جبکہ یہ عینک معذور افراد کے آنکھوں کے اشارے سے خاص میسج بھی بھیج سکتی ہے۔ پولیمر (ربڑ کی طرح کا ایک خاص قسم کا مادہ) کی سطحوں اور دھات کی کوٹنگ پر مشتمل یہ سینسر آنکھ میچنے اور بند کرنے کی حرکات کو نوٹ کرکے ایک سگنل خارج کرتا ہے۔ اگر آپ عینک پہن کر لگاتار تین مرتبہ پلکیں جھپکائیں گے تو اسکرین کے الفاظ منتخب ہو جاتے ہیں اور کمپیوٹر پر لکھا آپ کا پیغام دوسروں تک پہنچ جاتا ہے۔ اسی طرح اس چشمے سے پلک چھپکا کر اسمارٹ فون کھولنے اور بند کرنے جیسے لاتعداد کام بھی کیے جاسکتے ہیں۔ اس خاص عینک کو چین میں جارجیا
انتہائی باریک آلہ جو صرف چھونے پر بھی بجلی بنا لیتا ہے

انتہائی باریک آلہ جو صرف چھونے پر بھی بجلی بنا لیتا ہے

Home, Urdu Posts
ٹینیسی: امریکی ماہرین نے ایک ایسا انتہائی باریک آلہ ایجاد کر لیا ہے جو صرف چھونے پر بھی بجلی بنا لیتا ہے اور اسے مستقبل کے ذہین لباس میں شامل کر کے انسانی جسم کی حرارت اور حرکت سے اسمارٹ فونز وغیرہ چارج کیے جا سکیں گے۔ اس آلے کو سیاہ فاسفورس کی نینو میٹر پیمانے جتنی انتہائی باریک چادروں (بلیک فاسفورس نینو شیٹس) استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ آلہ وانڈربلٹ یونیورسٹی، ٹینیسی میں کیری پنٹ اور ان کے ساتھیوں کی کاوش ہے جس نے تجربات کے دوران ملی واٹ پیمانے پر بجلی بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ تاہم امید ہے کہ ترقی کی مزید منزلیں طے کرنے کے بعد یہ آلہ اس سے کہیں زیادہ مقدار میں بجلی بنا سکے گا، جس پر کام جاری ہے۔ وانڈربلٹ یونیورسٹی کی جانب سے اس آلے کے بارے میں ایک معلوماتی ویڈیو بھی یوٹیوب پر شیئر کرائی گئی ہے: ریسرچ جرنل ’’اے سی ایس انرجی لیٹرز‘‘ میں شائع ہونے والی تحقیق میں کیری
دنیا کی بہترین، مفید اور مفت ایپس

دنیا کی بہترین، مفید اور مفت ایپس

Home, Urdu Posts
آپ ہر روز لاتعداد ایپس کے متعلق پڑھتے رہتے ہوں گے لیکن ایکپسریس کی جانب سے مفید اور مفت ایپس کا ایک انتخاب یقیناً آپ کو پسند آئے گا کیونکہ یہ ایپس بیٹری بچانے سے لے کر جان بچانے کے کام آسکتی ہیں۔ فون بیٹری کی زندگی بڑھانے طاقتور ایپ کیسپرسکی بیٹری لائف موبائل فون کے ہارڈ ڈویئر میں ہم سب سے زیادہ فکرمند بیٹری کے بارے میں ہوتے ہیں۔ مفت میں دستیاب انتہائی کارآمد کیسپرسکی بیٹری لائف آپ کی زندگی آسان بناسکتی ہے۔ فوری طور پر لانچ ہونے والی اس ایپ کے ذریعے آپ معلوم کرسکتے ہیں کہ بیٹری کتنی دیر میں مکمل چارج ہوگی۔ یہ بیٹری کا درست اسٹیٹس بھی بتاتی رہتی ہے کہ بیٹری کتنے گھنٹے یا منٹوں کے بعد خاموش ہوجائے گی۔ اسی طرح ایپ بتاتی ہے کہ کن کن ایپلی کیشنز کو بند کرکے آپ بیٹری کی توانائی خرچ ہونے سے بچاسکتےہیں۔ ابھی یہ ایپ بی ٹا ورژن میں ہے لیکن اب بھی بہت کارآمد ہے ۔ جان بچانے والی ای